कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ آئین کے موقع پر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے یوتھ ضلع صدر جرار قریشی کا شال اور دستورِ ہند کی کاپی دے کر اعزاز

داروہ :27؍نومبر ( بشّر قریشی): ہندوستانی یومِ آئین کے موقع پر بودھشٹ بہو مقصدی ادارے کی جانب سے مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے یوتھ ضلع صدر جرار قریشی کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں دستورِ ہند کی ایک کاپی بطور تحفہ پیش کی گئی اور ان کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جرار قریشی سماجی میدان میں مسلسل سرگرمِ عمل ہیں۔ وہ سماج کے مختلف طبقات کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سماجی ہم آہنگی، اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے بھی ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کی سماجی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے دی جانے والی خدمات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ادارے کی جانب سے یہ اعزاز عطا کیا گیا۔اس موقع پر دستورِ ہند میں درج مساوات، آزادی، اخوت اور انصاف جیسی بنیادی اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ یومِ آئین کے موقع پر سماجی اتحاد، باہمی احترام اور تمام مذاہب کے درمیان بھائی چارے کا پیغام بھی دیا گیا۔اس اعزاز پر جرار قریشی نے بودھشٹ بہو مقصدی ادارے کے تمام عہدیداران اور اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے