कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں یومِ دستور کا انعقاد

بورنار:27؍نومبر(راست) عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں یومِ دستور نہایت جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے دستورِ ہند کی اہمیت، اس کے بنیادی اصولوں اور شہریوں کے حقوق و فرائض پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا آغاز جماعت پنجم کے طالب علم عبد الحنان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے کی۔ تحریکِ صدارت صادق احمد سر نے پیش کی، جبکہ تائید جواد سر نے کی۔ پروگرام کی نظامت مظہر خان سر نے بحسن و خوبی انجام دی۔اس موقع پر صادق احمد سر اور روشن جعفر سر نے یومِ دستور کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے بھی تقاریر کے ذریعے اس دن کی اہمیت، دستورِ ہند کے بنیادی حقوق، شہری ذمہ داریوں اور جمہوری اقدار پر روشنی ڈالی۔صدارتی خطاب میں ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے تقریر کرتے ہوئے طلبہ کو دستورِ ہند کا احترام کرنے، اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنے اور ایک ذمہ دار شہری بننے کی تلقین کی۔آخر میں عابد حسین نے رسمِ شکریہ ادا کیا۔ اس طرح یہ تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اِس تقریب كو کامیاب بنانے میں امیر سر، مشتاق بھائی اور شبیر بھائی نے بھر پور تعاون کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے