कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں کامیاب نعتیہ و غیر نعتیہ شعری نشست کا انعقاد

پربھنی:21؍نومبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 20 نومبر 2026ء، شب 9 بجے، بمقام شاداب احمد خان، روبرو فاطمہ کامپلیکس، درگاہ روڈ، پربھنی، بضمن شفیع احمد شفیع کی عمرہ کے مبارک سفر سے واپسی کی خوشی میں ایک تہنیتی نعتیہ و غیر نعتیہ شعری نشست کا انعقاد منجانب عبدالوحید اسلم، صدر رنگِ قلم پربھنی، کیا گیا، جس کی مسندِ صدارت پر ماہرِ علمِ عروض شفیع احمد شفیع جلوہ افروز تھے اور بطورِ مہمانِ خصوصی سمیع اللہ خان، سابق لکچرر، کے۔ کے۔ ایم۔ کالج، مانوت نے شرکت کی۔ وحید اسلم، سمیع اللہ خان، عبدالواحد جاذب اور سعید پاشا کی جانب سے شفیع احمد شفیع کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔ جن شعراء نے سامعین کو اپنے نعتیہ و غیر نعتیہ کلام سے محظوظ فرمایا، اُن میں شفیع احمد شفیع، عبدالواحد جاذب، وحید اسلم، طٰہٰ صدیقی، سید کریم اللہ حسینی نیر، فہیم عاجز ہنگولوی، سیفی اعظمی سیف، شاکر خان شاکر پر پوری، منور جامی، رضوان راوی اور جنید فاروقی کے نام شامل ہیں۔ ارشاد ضیاء نے خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ رات دیر گئے وحید اسلم کے اظہارِ تشکر پر کامیاب نعتیہ و غیر نعتیہ نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے