कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں جماعتِ اسلامی ہند کے عظیم الشان اجتماعِ عام کا کامیاب انعقاد، علماء کرام اور دانشوران کے فکر انگیز خطابات

پربھنی: 15 نومبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) جماعتِ اسلامی ہند، یونٹ پربھنی کے زیرِ اہتمام اتوار 15 نومبر کو عیدگاہ میدان، جنتور روڈ پربھنی میں بعنوان ’’اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ‘‘ ایک روزہ عظیم الشان اجتماعِ عام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اجتماع میں شہر و اطراف کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجتماع کا آغاز مولانا ڈاکٹر محمد نعمان انور ندوی کے درسِ قرآن سے ہوا، جبکہ امیرِ مقامی جماعت اسلامی عبدالمتان خان نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے اجتماع کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مولانا مفتی محمد عمر عابدین قاسمی مدنی اور مولانا الیاس خان فلاحی امیر حلقہ مہاراشٹر محترم قیصر ہاشمی ہدائی صاحب سمیت دیگر علماء کرام نے اپنے فکر انگیز خطابات کے ذریعے اسلام کی جامع تعلیمات اور ایک مثالی اسلامی معاشرے کی تشکیل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اجتماع میں اسلامی معاشرت، خواتین کا کردار، اسلامی معاشی نظام، خاندانی و سماجی زندگی اور انفرادی و اجتماعی معاملات میں اسلامی تعلیمات کے نفاذ جیسے اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ مقررین نے واضح کیا کہ اسلام ایک مکمل نظامِ حیات ہے، جو انسان کی انفرادی زندگی سے لے کر معاشرتی، سیاسی، معاشی اور خاندانی معاملات تک ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انسان کی حقیقی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالے۔
خواتین کے لیے بھی اجتماع میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں محترمہ عطیہ صدیقہ اور محترمہ عمارہ فردوس اور ڈاکٹر نسرین زبیری صاحبہ نے خواتین کی دینی و سماجی ذمہ داریوں اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے اہم کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ خواتین کے لیے پردے اور دیگر ضروری سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اجتماع کے دوران نوجوانوں کی جانب سے ترانے پیش کیے گئے، جس سے ماحول مزید پُراثر ہوگیا۔ دن بھر جاری رہنے والے اس اجتماع میں عوام کی بھرپور شرکت اور دلچسپی نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اجتماع کے اختتام پر دین کی صحیح سمجھ، اسلامی تعلیمات پر عملی زندگی گزارنے اور معاشرے میں اصلاح و مثبت تبدیلی کے عزم کا پیغام دیا گیا۔پروگرام مولانا مفتی محمد عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب کی دعا پر اختتام پزیر ہوا اجتماع کی یہ رپورٹ زکی الدین خطیب صاحب نے روانہ کی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے