कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں مشن یو پی ایس سی 2 کے تحت تقریبِ تقسیمِ انعامات و اعزازات

پربھنی: 24؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مؤید المسلمین ہائی اسکول، عثمانیہ کالونی، پربھنی میں مشن یو پی ایس سی 2 کے تحت 24 نومبر 2026ء کو تقریبِ تقسیمِ انعامات و اعزازات کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں طلبہ کی تعلیمی، ہم نصابی اور دیگر سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر عبد الکریم سالار، بانی مشن یو پی ایس سی، جلگاؤں، جناب ذکریا اور جناب ہارون بشیر نے بحیثیتِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ سید جنید، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، حکومتِ مہاراشٹر بھی موجود تھے۔اسٹیج پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو، اسکول کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی، کمیٹی اراکین امتیاز بھائی ممدانی اور شاکر ہنگورا، مؤید المسلمین ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط، مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس خالد عبدالحفیظ اور حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد اشتیاق موجود تھے۔پروگرام کا آغاز مؤید المسلمین ہائی اسکول کے طالب علم مصدق خان ذاکر خان پٹھان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جب کہ عبدالہادی ابنِ ڈاکٹر عبدالمجید نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ تمہیدی کلمات میں یونس انصاری، سیکریٹری سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس، (CEE)نے ادارے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔مہمانِ خصوصی ہارون بشیر نے اپنے خطاب میں طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے، مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے اور روشن مستقبل کے لیے بلند عزائم رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یو پی ایس سی امتحانات کی اہمیت اور موجودہ دور میں طلبہ کے کردار پر بھی اظہارِ خیال کیا۔جلگاؤں سے تشریف لائے ذکریا نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے اپنے خصوصی خطاب میں طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ تعلیمی اہداف کے حصول اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے محنت، مستقل مزاجی اور منصوبہ بندی اپنانے کی تلقین کی۔ایڈوکیٹ سید جنید، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، حکومتِ مہاراشٹر نے عدالتی شعبے اور متعلقہ مسابقتی امتحانات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو اس میدان میں دستیاب تعلیمی و پیشہ ورانہ امکانات سے واقف کرایا۔جلسے کی صدارت دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے سیکریٹری اور سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس کے *صدر خمیسہ غلام محمد مٹھو* نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے مقررین کے اہم نکات کا احاطہ کرتے ہوئے طلبہ کو تعلیمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل محنت کرنے کی ترغیب دی۔صدارتی خطاب کے بعد طلبہ میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی، ان کی صلاحیتوں کا اعتراف اور انہیں اعلیٰ تعلیمی و مسابقتی اہداف کے حصول کی جانب راغب کرنا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے