कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں ’’روشن مستقبل‘‘ سرگرمی کا انعقاد

طلبہ نے مختلف پیشوں کا روپ دھار کر اپنے روشن مستقبل کی خوبصورت تصویر پیش کی

پربھنی:24؍اکتوبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور مستقبل کے تئیں مثبت سوچ پروان چڑھانے کے مقصد سے آج ’’روشن مستقبل‘‘ کے عنوان سے ایک منفرد اور حوصلہ افزا سرگرمی کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس سرگرمی میں طلبہ نے مستقبل میں اپنی پسند کے پیشوں کو اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مختلف پیشہ ورانہ شخصیات کا روپ دھارا۔اس پروگرام میں طلبہ سائنس داں، استاد، وکیل، جج، وزیر، سیاست داں، ڈاکٹر اور انجینئر بن کر شریک ہوئے۔ طلبہ نے متعلقہ پیشوں کے لباس اختیار کرکے اپنے مستقبل کے خوابوں کو عملی انداز میں پیش کیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں کو مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہمیت سے واقف کرانے، ان میں حصولِ علم کا شوق پیدا کرنے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت و لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی گئی۔پروگرام کی رہنمائی اور کامیابی کے لیے مجلسِ اشاعت الحق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، پربھنی کے صدر جناب مستحب الدین صدیقی صاحب کی مؤثر رہنمائی حاصل رہی۔ اسکول کے صدر مدرس جناب قاضی منیب الدین صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو مختلف پیشوں کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، محنت، دیانت داری، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی بنیادی کنجیاں ہیں۔اس موقع پر طلبہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ اپنے خوابوں کو بلند رکھیں، تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک و ملت اور سماج کی خدمت کریں۔ اس سرگرمی نے بچوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار، خود اعتمادی کے فروغ اور اپنے مستقبل کے اہداف کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔پروگرام کی کامیابی میں فیضانِ حق اردو پرائمری اسکول کے تمام اساتذہ اور متعلقہ معاونین کی محنت، باہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کا اہم کردار رہا۔ تمام ذمہ داران اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشوں سے یہ سرگرمی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔’’روشن مستقبل‘‘ سرگرمی نے اس حقیقت کو نمایاں کیا کہ آج کے بچے ہی کل کے سائنس داں، اساتذہ، وکلا، جج، ڈاکٹر، انجینئر اور ملک کے ذمہ دار شہری ہیں۔ بچوں کو صحیح رہنمائی، معیاری تعلیم اور حوصلہ افزائی فراہم کرکے ان کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی سمت مؤثر قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ سرگرمی طلبہ کے روشن مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک قابلِ ستائش کوشش ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے