कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آخر سرپلس اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو ملی منظوری

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی محنت کامیاب ، محکمۂ تعلیم کا 9 اکتوبر 2026 کو اہم سرکیولر جاری

پونے:9؍اکتوبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) ریاست مہاراشٹر کے سرپلس اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کی گئی مسلسل نمائندگی اور جدوجہد کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تنظیم کے بانی و صدر ساجد نثار احمد نے ریاستی وزیر تعلیم داداجی بھوسے، وزیر اُدئے سامنت، وزیر آدیتی تٹکرے، پرنسپل سیکریٹری برائے اسکولی تعلیم رنجیت سنگھ دیول، کمشنر تعلیم سچندر پرتاپ سنگھ، ڈائریکٹر تعلیم (ثانوی و اعلیٰ ثانوی) مہیش پالکر اور ڈائریکٹر تعلیم (ابتدائی) شرد گوساوی سے ملاقات کرکے ،سر پلس،اضافی اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تنظیم کے مسلسل مطالبے اور پیروی کے بعد محکمۂ تعلیم نے 9 اکتوبر 2026 کو اہم سرکیولر جاری کرتے ہوئے ستمبر اور اکتوبر 2026 کی تنخواہیں ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے سے انتظامی و تکنیکی خامیوں، شالارتھ نظام میں غلط اندراجات، یو ڈائس نمبر میں فرق، ڈیجیٹلائزیشن کے نامکمل دستاویزات، تاریخِ پیدائش و تاریخِ تقرری کی غلطیوں اور اضافی اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ جیسے مسائل سے متاثرہ ملازمین کو راحت ملنے کی امید ہے۔ ساجد نثار کے مطابق متعلقہ افسران کو اکتوبر 2026 کے اختتام تک ان تمام خامیوں کو دور کرنا لازمی ہوگا۔ تاہم یکم نومبر 2026 سے منظور شدہ اسٹاف پیٹرن کی تعداد سے زائد عہدوں کی تنخواہیں کسی بھی صورت میں ادا نہیں کی جاسکیں گی۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138نے ، دسہرہ اور دیوالی جیسے اہم تہواروں کے پیش نظر سر پلس ملازمین کی تنخواہیں نہ روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے