कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو تحصیل دفتر کے سامنے سے ضبط شدہ ٹریکٹر ریت سمیت چوری

نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج

سیلو :یکم؍اکتوبر(ابرار بیگ)سیلو میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں تحصیلدار اور محکمہ محصول ٹیم کی جانب سے غیر قانونی ریت کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضبط کیا گیا ٹریکٹر اور ریت سے بھری ٹرالی نامعلوم چور چرا کر فرار ہو گیا۔ اس معاملے میں سیلو پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرام ریونیو آفیسر ویشنوی بالاصاحب بن نے غیر قانونی طور پر ریت لے جانے والے بغیر نمبر کے ایک سبز رنگ کے ’جان ڈیئر‘ کمپنی کے ٹریکٹر پر کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی میں ٹریکٹر کے ساتھ تقریباً 1 براس ریت سے بھری سرخ اور پیلے رنگ کی ٹرالی کو ضبط کر کے سیلو تحصیل دفتر کے مغربی جانب کھڑا کیا گیا تھا۔بروز پیر، 28 ستمبر کو دوپہر 12:00 بجے سے رات 8:00 بجے کے درمیان نامعلوم چور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ضبط شدہ ٹریکٹر اور ریت کی ٹرالی چوری کر لی۔ چوری شدہ سامان کی کل مالیت تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔اس معاملے میں گرام ریونیو آفیسر ویشنوی بن کی شکایت پر سیلو پولیس اسٹیشن میں نامعلوم چور کے خلاف درج ذیل دفعات کے تحت مقدمہ 524/2026، BNS کی دفعہ 303(2) اور مہاراشٹر لینڈ ریونیو کوڈ کی دفعہ 48(7)(8)) درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ پولیس انسپکٹر ارون ناگرے اور اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پنگلے کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات پولیس ہیڈ کانسٹیبل نیتن راٹھور کر رہے ہیں۔ سرکاری کارروائی کے تحت ضبط شدہ مالِ براہِ راست چوری ہو جانے سے سیلو شہر اور ریونیو محکمے میں ہڑکمپ مچ گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے