कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عطیۂ خون سے انسانیت کی خدمت کا عزم؛ کمال پور میرٹھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ، سماجی و تعلیمی شخصیات کا اعزاز

میرٹھ:8؍ستمبر ( راست) لٹل اسٹار چیریٹیبل بلڈ بینک، سی پی-313، فیمس پلازہ، شاستری نگر، میرٹھ کی جانب سے منگل کے روز گڑھ روڈ پر واقع ایس ایس انٹرنیشنل اسکول، کمال پور میں خون کے عطیے (بلڈ ڈونیشن) کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں علاقے کے لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس موقع پر سماجی، صحافتی اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی معزز شخصیات کو بلڈ بینک کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔خدمتِ خلق کے شعبے میں مولانا نبیل احمد کمال پوری، صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ کو اعزاز پیش کیا گیا۔ تعلیم و صحافت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے معروف قلم کارقاری محبوب الحسن مظفرنگری، معاون کنوینر، جسٹس اینڈ امپاورمنٹ آف مائنورٹیز (JEM)، ضلع میرٹھ کو اعزاز سے نوازا گیا۔تعلیمی میدان میں حافظ سیف الاسلام، منیجر عمر اسلامک سینٹر کمال پور؛ ماسٹر ثاقب صاحب کمال پور؛ اور انجینئر محمد رفیع، منیجر ایس ایس انٹرنیشنل اسکول کمال پور کو اعزاز دیا گیا۔خون کا عطیہ دینے والوں میں قاری وثیق الرحمن رشیدی (سینئر استاد، ایس ایس انٹرنیشنل اسکول کمال پور)، حافظ مجیب الرحمن رشیدی، کرتیکا میم، چنچل میم، شبنم میم، شہزادی میم، مونی میم، سونی میم اور نکی میم شامل رہیں۔پروگرام کے دوران مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم عطیہ ہے اور بروقت دیا گیا خون کسی ضرورت مند کی قیمتی جان بچا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیں اور معاشرے میں اس حوالے سے شعور و آگاہی بیدار کریں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے