कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کا اہم اجلاس

ناندیڑ کے ضلع پریشد، خانگی اساتذہ اور خواتین کی ضلعی مجلس عاملہ کی تشکیل

ناندیڑ :4؍ستمبر(راست):قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت، اردو اساتذہ کی ملک کی پہلی اور واحد قومی سطح کی ٹیچر یونین، پچھلے کئی برس سے اساتذہ اور طلباء کے مسائل کی یکسوئی کے ساتھ اردو کے کاز کے لئے سرگرم عمل ہے، ریاستی عملہ کے ذریعے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں ضلعی مجلس عاملہ کا قیام عمل میں آتا رہا ہے۔ تا حال 15 اضلاع میں ضلع باڈی قائم ہے۔ اسی سلسلے کے تحت ناندیڑ میں ضلعی مجلس عاملہ کی تشکیل جدید کے لئے ایک اہم اجلاس مورخہ 5/ ستمبر 2026ء بروز ہفتہ بعد مغرب 7:00 بجے وی-کے-کالج، دیگلور ناکہ، ناندیڑ پر منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس موقع سے تین سطح 1-ضلع پریشد اساتذہ کی مجلس عاملہ، 2- خانگی مدارس کے اساتذہ کی مجلس عاملہ اور 3- معلمات کی ضلعی مجلس عاملہ کا اعلان کیا جائے گا۔مہاراشٹر ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان نے ضلع پریشد مدارس،خانگی مدارس کے اساتذہ اور معلمات کو اس اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس اجلاس کا پریس نوٹ میڈیا انچارج محمد داؤد عبدالغنی نے جاری کیا۔ تفصیلات کے لئے 9421291815 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے