कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’نیو زینت جویلرس‘‘ کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح

عربی و ترکی ڈیزائن کے زیورات دستیاب

ناندیڑ: 4 ستمبر (نامہ نگار) ناندیڑ شہر کے معروف صرافہ بازار، باغبان گلی، صرافہ نمبر 2 میں آج بعد نمازِ جمعہ ’’نیو زینت جویلرس‘‘ کی دوسری نئی برانچ کا شاندار افتتاح الحاج محمد جاوید صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جس کے بعد کاروبار میں ترقی، برکت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں شہر کے معززین، صرافہ بازار سے وابستہ تاجرین، سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر ’’نیو زینت جویلرس‘‘ کے ذمہ داران کی جانب سے آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نئی برانچ کے قیام سے صرافہ بازار میں زیورات کے شوقین افراد کے لیے مزید ایک بہتر اور قابلِ اعتماد خریداری کا موقع فراہم ہوا ہے۔ دکان میں گاہکوں کی پسند اور جدید فیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقسام کے خوبصورت زیورات کے ڈیزائن پیش کیے گئے ہیں۔’’نیو زینت جویلرس‘‘ میں بالخصوص عربی ڈیزائن، ترکی ڈیزائن کے علاوہ مختلف جدید اور خوبصورت ڈیزائن کے زیورات دستیاب ہیں۔ مختلف ذوق اور پسند رکھنے والے گاہکوں کے لیے زیورات کے متنوع ڈیزائن رکھے گئے ہیں، تاکہ خواتین اور دیگر خریدار اپنی پسند کے مطابق زیورات کا انتخاب کرسکیں۔افتتاحی تقریب میں الحاج محمد جاوید صاحب، الحاج محمد عبدالماجد صاحب، الحاج محمد عبدالساجد صاحب، عبدالرحمن، قاضی محمد جاوید صاحب، بابو کھوکے والے، منا بھائی کھوکے والے کے علاوہ صرافہ بازار سے وابستہ دیگر معززین، تاجرین اور شہریان موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے ’’نیو زینت جویلرس‘‘ کی نئی برانچ کے افتتاح پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کاروبار میں مزید ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے