कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام جشن ولادت سرورِ کائناتﷺکا انعقاد

حیدرآباد۔30/ اگست(راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز منگل بتاریخ 25 اگست بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین مولانا سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ حلقہ ذکر اللہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ زیر صدارت مولانا خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری ہاشمی خلیفہ و نواسہ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی قصیدہ بردِ شریف جماعتِ بنی ہاشم و جماعت شیخ عبدالوہاب قادری منعقد کی گئی۔ بعد از نماز مغرب بمقام خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں زیر قیادت گدی نشین کاشف اللہ حسینی و زیر صدارت مولانا خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری کے مرید و خلیفہ سید احمد حسین احتشام نے ولادت مصطفیؐ کے موقع پر آثار شریفہ موئے مبارکؐ کی زیارت کروائی بعد از بہ مزار اقدس جدامجد کنزالعرفان مولائی مرشدی سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ چادر گلہائے عقیدت و عطر بیزی عمل میں آئی۔ اس موقع پر مزارات اقدس پر گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی، مولانا ذاکر افتخاری، ڈاکٹر جاوید کمال، جناب لطیف الدین لطیف اور سلسلہ افتخاریہ سنجریہ کے مریدین بھی ہمراہ تھے۔ میلادالنبیؐ ولادت مصطفیؐ کے موقع پر حسبِ روایات محفل سماع کا اہتمام رہا، مشہور قوال محمد خان بندہ نوازی اور ان کے ہمنوا نے محفل سماع پیش خدمت جدامجد سیدنا محمد افتخار علی شاہ وطن علیہ رحمہ کیا بعد از گدی نشین سیدکاشف اللہ حسینی نے تمام عالم اسلام، مریدین و معتقدین بالخصوص خانوادئے افتخاریہ کے مرحومین و حاضرین کے لئے دعا خیر و دعا مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جاوید کمال جناب لطیف الدین نے شرکت کی۔ تناول تبرک پرمحفل کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے