कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یونیورسٹی میں رَیگنگ مخالف قانون پر قانونی رہنمائی کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ: 12 ؍اگست(نمائندہ اعتبار) ضلع کے پرنسپل ڈسٹرکٹ جج اور ناندیڑ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے صدر نریندر کے. برہمے کی رہنمائی میں آج سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ میں مہاراشٹر انسدادِ رَیگنگ قانون 1999ء کے حوالے سے قانونی رہنمائی کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منوہر چاسکر نے کی، جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اشوک مہاجن بھی موجود تھے۔ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے لوک ابھی رکشک جناب شکیل، جناب مدھولکر اور داداصاحب وید نے پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ کو مہاراشٹر انسدادِ رَیگنگ قانون، اس کی مختلف دفعات اور رَیگنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر کی حیثیت سے ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری شرد دیشپانڈے نے طلبہ کو رَیگنگ کے مضر اثرات، قانونی کارروائی اور طلبہ کی ذمہ داریوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے