कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسجدِ قباء ناندیڑ میں آج خصوصی اصلاحی و تربیتی مجلس

حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کا خطاب، مستورات کے لیے بھی باپردہ سماعت کا انتظام

ناندیڑ: 8؍اگست ( راست) مسجدِ قباء، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں آج بعد نمازِ مغرب ایک خصوصی اصلاحی و تربیتی مجلس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجلس سے عالمِ دین، مصلح و مربی حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی خطاب فرمائیں گے۔حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی، خلیفہ و مجازِ محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ آپ کے اصلاحی و تربیتی بیانات سے عوام و خواص کی بڑی تعداد استفادہ کرتی ہے۔اس خصوصی مجلس میں اصلاحِ اعمال، تزکیۂ نفس، اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے، ذکر و فکر اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے جیسے اہم موضوعات پر فکر انگیز گفتگو کی جائے گی۔ مجلس کا مقصد لوگوں کو اپنی عملی زندگی کا جائزہ لینے اور دینی و اخلاقی اصلاح کی جانب متوجہ کرنا ہے۔
مستورات کے لیے باپردہ سماعت کا انتظام:
مجلس میں خواتین کی شرکت و استفادے کے لیے مسجد کے پڑوس میں باپردہ سماعت کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ مستورات بھی اس اصلاحی و تربیتی مجلس سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔
مجلس کے اختتام پر نمازِ عشاء:
مسجدِ قباء میں آج نمازِ عشاء، ان شاء اللہ، مجلس کے اختتام پر ادا کی جائے گی۔ اس لیے شرکائے مجلس سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔شہر ناندیڑ کے حفاظ و علماء کرام نے اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت مجلس میں خود بھی شریک ہوں، اصلاحی و تربیتی بیان سے استفادہ کریں اور اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور احباب کو بھی شرکت کی ترغیب دیں۔
مقام: مسجدِ قباء، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ
وقت: آج، بعد نمازِ مغرب
خطاب: حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے