कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’مکسوپیتھی‘‘ کے خلاف آئی ایم اے کی احتجاجی تحریک

کل سے نجی اسپتال اور کلینک بند رکھنے کا انتباہ

ناندیڑ:4؍اگست (نامہ نگار)ریاستی حکومت کی جانب سے بی ایچ ایم ایس (BHMS) ڈاکٹروں کو مخصوص شرائط کے تحت ایلوپیتھی طریقۂ علاج کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف منگل کے روز ریاست بھر میں احتجاج کی کال دی گئی، جس کے تحت ناندیڑ کے ڈاکٹروں نے ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچ کر ضلع کلکٹر کو ایک مطالباتی یادداشت پیش کی۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ’’مکسوپیتھی‘‘ کا یہ فیصلہ غیر سائنسی ہے، جس سے جدید طب کے معیارات متاثر ہوں گے اور مریضوں کی سلامتی پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم اے کا کہنا ہے کہ جب جدید طبی تعلیم، تربیت اور علاج کے لیے الگ اور باقاعدہ معیارات موجود ہیں تو ایسی اجازت دینا مریضوں کے مفاد کے خلاف ہے۔آئی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو کل سے ریاست بھر کے نجی اسپتال اور کلینک بند رکھے جائیں گے۔ تاہم، ہنگامی طبی خدمات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ مقامی سطح پر کیا جائے گا۔دریں اثنا، اس ریاست گیر احتجاج کو رہائشی ڈاکٹروں کی تنظیم ’’مارڈ‘‘ (MARD) اور ’’آسمی‘‘ (ASMI) نے بھی کھلی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ طبی شعبے کی مختلف تنظیموں نے متحد ہوکر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے، بصورت دیگر احتجاج کو مزید شدت دی جائے گی۔ضلع کلکٹر کے دفتر میں یادداشت پیش کرنے کے موقع پر ڈاکٹروں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کی حفاظت کے لیے سائنسی بنیادوں پر قائم جدید طبی نظام کا تحفظ ناگزیر ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر اس سلسلے میں جاری کردہ متعلقہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے