कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ شمیم کے قتل کے ملزم شبّر دادا کو دو روزہ پولیس ریمانڈ

ناندیڑ:4؍اگست (نامہ نگار)شہر کے واگھی روڈ علاقے میں پیش آئے ایک ہولناک حملے میں شیخ شمیم شیخ اسحاق کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس مقدمے کے مرکزی ملزم مرزا شبّر بیگ عرف ’’شبّر دادا‘‘ کو عدالت نے دو روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، 21 جون کی نصف شب کے بعد شیخ شمیم شیخ اسحاق اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران حملہ آوروں نے اچانک ان پر دھاوا بول دیا۔ ابتدا میں ان پر پستول سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد تلوار اور خنجر سے ان کے جسم پر متعدد وار کیے گئے۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ شیخ شمیم موقع ہی پر دم توڑ گئے۔ اس واقعے کے بعد درگاہ علاقے سمیت پورے ناندیڑ شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔اس معاملے میں پولیس نے 36 سالہ ملزم مرزا شبّر بیگ ولد مرزا غفار بیگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ شہر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر رامیشور وینجنے، پولیس اہلکار سچن گائیکواڑ، دگمبر مُسلے، انکش لانڈگے، ایکناتھ کشیرساگر اور سوریہ کانت گیتے پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پی۔ سی۔ مورے نے ملزم کو 6 اگست تک دو روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم صادر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے