कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بی ایچ سیریز گاڑی مالکان فوری طور پر بقایا ٹیکس ادا کریں

علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر ناندیڑ کی اپیل

ناندیڑ: 4 ؍اگست(نامہ نگار) علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر (آر ٹی او) ناندیڑ نے بی ایچ (بھارت) سیریز کے تحت رجسٹرڈ گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بقایا موٹر وہیکل ٹیکس کی فوری ادائیگی کریں، بصورت دیگر آئندہ خصوصی جانچ مہم کے دوران موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔آر ٹی او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بی ایچ سیریز کے تحت رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کا ٹیکس رجسٹریشن کے وقت دو سال کے لیے وصول کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہر دو سال مکمل ہونے پر دوبارہ ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوتا ہے۔ ٹیکس کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد سات دن کی رعایتی مہلت (گریس پیریڈ) دی جاتی ہے، تاہم اس مدت کے بعد بھی ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں روزانہ 100 روپئےجرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔دفتر کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت بی ایچ سیریز کی متعدد گاڑیوں کا ٹیکس بقایا ہے۔ ایسے تمام گاڑی مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید تاخیر کیے بغیر اپنا بقایا ٹیکس جمع کرائیں۔بقایا ٹیکس کی وصولی کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر ناندیڑ کی جانب سے جلد ہی خصوصی جانچ مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم کے دوران اگر بقایا ٹیکس والی گاڑیاں پائی گئیں تو ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پرشانت کنفرے نے تمام بی ایچ سیریز گاڑی مالکان سے بروقت ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے