कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

کھام گاؤں، یکم اگست:(راست)تعلیم کے میدان میں 1923ء سے نمایاں خدمات انجام دینے والے ادارے انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں جس کے موجودہ صدر جناب ڈاکٹر وقار الحق خان صاحب کی راہنمائی میں ادارہ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں آج کیریئر گائیڈنس کمیٹی کے زیرِ اہتمام دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک جامع کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ الحمدللہ اس ورکشاپ میں تقریباً 400 طلبہ نے شرکت کرکے استفادہ کیا۔تقریب کا آغاز بارہویں جماعت (آرٹس) کے ایک طالب علم کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے حاضرین پر روحانی کیفیت طاری کر دی۔ بعد ازاں اتھارٹیز و مہمانانِ خصوصی کی گل پوشی کی گئی۔ پروگرام کے صدر نیز ادارے کے پرنسپل احفاظ الحق خان کی گل پوشی کیریئر گائیڈنس کمیٹی کے کنوینر نجیب الرحمن خان نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی، ماہرِ تعلیم، کیریئر کاؤنسلر موٹیویشنل اسپیکر اور جیولوجسٹ وامق الرحمٰن خان (اکولہ) کی گل پوشی سینئر لیکچرر و کیریئر گائیڈنس کمیٹی رکن عارف زبیر انصاری نے انجام دی۔ وائس پرنسپل کی گل پوشی کمیٹی کے رکن عبدالطالب نے اور سپروائزر شکیل احمد کی گل پوشی لیکچرر افضل حسین نے کی۔اس کے بعد افتتاحی گفتگو وائس پرنسپل عمیر محمد خان صاحب نے پیش کرتے ہوئے فلسفہ خودی، دلچسپی اور مقصد کا تعین کس طرح کریں بتاتے ہوئے آج اس ورک شاپ کو رکھنے کا مقصد واضح کیا۔ورکشاپ کے مرکزی مقرر وامق الرحمٰن خان نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، عصرِ حاضر کے تقاضوں، دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد دستیاب مختلف تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع، سائنس، آرٹس، کامرس، ایم سی وی سی (MCVC)، مختلف پروفیشنل کورسز، ہنر پر مبنی تعلیم، مسابقتی امتحانات، نیز مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ابھرتے ہوئے امکانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مؤثر پاورپوائنٹ پریزنٹیشن اور عملی مثالوں کے ذریعے طلبہ کی بھرپور رہنمائی کی، جس سے طلبہ نے غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے اپنے تعلیمی اور کیریئر سے متعلق متعدد سوالات پوچھے۔ مقرر نے تمام سوالات کے تسلی بخش اور رہنمائی پر مبنی جوابات دیے، جس سے طلبہ کو مستقبل کی منصوبہ بندی میں اہم رہنمائی حاصل ہوئی۔آخر میں کالج کے پرنسپل احفاظ الحق خان نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول، واضح اہداف کے تعین اور محنت و لگن کے ساتھ اپنے مستقبل کی تعمیر کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر عبد الطالب نے اظہارِ تشکر پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض کیریئر گائیڈنس کمیٹی کے رکن محمد ابراہیم قریشی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ صدرِ صاحب کی اجازت سے ورکشاپ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے