कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہنگولی ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس

شہری کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں: ضلع انتظامیہ

ہنگولی، 25 جولائی (نامہ نگار): ہنگولی ضلع میں آج (25 جولائی) شام 6 بج کر 49 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز میں اس کی شدت ریختر اسکیل پر 3.1 درج کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کلمنوری تعلقہ کے مہیس گواں علاقے میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 5 کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سے موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں ضلع میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی افواہیں پھیلائیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ضلع انتظامیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی سرکاری ہدایات اور اطلاعات پر ہی اعتماد کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے