कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں SIR خصوصی نظرِ ثانی کا جائزہ

وارڈ وار درست اندراجات کو یقینی بنانے کی ہدایت

ناندیڑ: 22 جولائی(نمائندہ اعتبار)الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق جاری ’’اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن‘‘ (SIR-2026) مہم کے تحت ناندیڑ۔واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈیشنل ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کی زیر صدارت بدھ، 22 جولائی 2026 ءکو میونسپل کارپوریشن میں دوسری جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں وارڈ وار اَن میپڈ ووٹروں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ 15 دنوں میں عمل کی مکمل درستگی کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اس اہم اجلاس میں سب ڈویژنل آفیسر و ناندیڑ جنوبی کے الیکشن رجسٹریشن آفیسر ڈاکٹر سچن کھلّال، ڈپٹی کلکٹر و ناندیڑ شمالی کے الیکشن رجسٹریشن آفیسر ہنمنت کولیکر، ایڈیشنل کمشنر گیریش قدم، ڈپٹی کمشنر ابھیجیت وائیکوس، اجیت پال سنگھ سندھو، نتین گاڈھوے، متعلقہ تحصیلدار، تمام علاقائی افسران، تمام اسسٹنٹ الیکشن رجسٹریشن آفیسران اور الیکشن شاخ کے ذمہ داران موجود تھے۔اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے ہدایت دی کہ بوتھ لیول آفیسر (BLO) اور بوتھ لیول ایجنٹ (BLA) گھر گھر جا کر انیومریشن فارم پُر کرائیں۔ اس کے ساتھ وارڈ وار اَن میپڈ ووٹروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جائے اور آئندہ 15 دنوں کے اندر ووٹر لسٹ کی تطہیر اور درستگی کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے دوہرے اندراجات حذف کرنے اور منتقل ہو جانے والے یا وفات پا چکے افراد کے اندراجات کی جانچ کرنے کی بھی واضح ہدایت دی۔
شہریوں سے انتظامیہ کی اپیل:
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے تعاون کریں، اپنے متعلقہ BLO سے رابطہ کرکے انیومریشن فارم پُر کرکے جمع کرائیں یا اپنے وارڈ میں قائم قریبی SIR کیمپ کا دورہ کرکے فارم جمع کرانے اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل کروائیں۔ انتظامیہ نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ مضبوط جمہوریت اور درست ووٹر لسٹ کی تیاری کے لیے بھرپور تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے