कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کردار کی خوشبو بکھیرنے والی شخصیت رخصت ہوگئی

اظہارِ تعزیت
محمد اظہر خان، ناندیڑ

ناندیڑ کے قدیم شہر کی معروف تجارتی شخصیت، مرحوم ملا شیخ جلال صاحب (غلہ فروش)، اتوارہ بازار ناندیڑ کے فرزند غلام مصطفی ملا صاحب طویل علالت کے بعد اتوار کی شب تقریباً 11 بجے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سے قدیم شہر، تجارتی حلقوں، عزیز و اقارب اور احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
غلام مصطفی ملا صاحب ایک تعلیم یافتہ، باوقار اور نفیس مزاج انسان تھے۔ انہوں نے ایم اے، ایم کام اور بی ایڈ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کی علمی قابلیت کے پیشِ نظر انہیں شعبۂ تعلیم میں ملازمت کی پیشکش بھی ہوئی، مگر انہوں نے ملازمت کے بجائے اپنے گتہ داری کو ترجیح دی اور پوری زندگی اسی شعبے سے وابستہ رہے۔
کاروباری زندگی میں انہوں نے بے شمار نشیب و فراز دیکھے، مگر کبھی ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے کئی افراد کو اپنے ساتھ کاروبار میں شریک کیا اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے میں ہمیشہ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔ قسمت نے اگرچہ ہر موقع پر ان کا ساتھ نہیں دیا، لیکن انہوں نے کبھی اپنی شرافت، دیانت داری اور اعلیٰ اخلاق کو متاثر نہیں ہونے دیا۔
مرحوم نہایت نرم خو، بردبار اور ہمدرد انسان تھے۔ رشتہ داروں، دوستوں اور ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد کرنا ان کی عادت تھی۔ اگر کوئی ان سے تلخ کلامی بھی کر لیتا تو وہ درگزر سے کام لیتے اور دل میں کسی کے لیے کینہ نہیں رکھتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ ہر طبقے میں عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
تعلیم سے ان کا گہرا لگاؤ تھا۔ انگلش ڈرافٹنگ پر انہیں غیر معمولی عبور حاصل تھا۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ میٹرک کے طلبہ کے لیے گیس پیپر تیار کیا کرتے تھے۔ ان سے استفادہ کرنے والے بہت سے طلبہ آج بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان کی تیار کردہ رہنمائی امتحانات میں غیر معمولی طور پر مفید ثابت ہوتی تھی۔
مرحوم کے تعلقات ہر مکتبۂ فکر کے لوگوں سے خوشگوار تھے۔ ان کے متعدد ہم جماعت بعد میں مختلف اہم سرکاری عہدوں تک پہنچے، جن میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے، لیکن غلام مصطفی ملا صاحب نے ہمیشہ انسانیت، محبت، خلوص اور رواداری کو اپنی پہچان بنایا۔
غلام مصطفی ملا صاحب اگرچہ آج ہم سے جدا ہو گئے، لیکن ان کی شرافت، خوش اخلاقی، انسان دوستی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ایسے لوگ اپنے کردار سے دلوں میں جگہ بناتے ہیں اور دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اپنی نیک نامی کا سرمایہ چھوڑ جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے