कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:65.37 لاکھ روپے مالیت کے 471 گمشدہ موبائل اصل مالکان کے حوالے

ناندیڑ پولیس کی قابلِ ستائش کارکردگی

ناندیڑـ 17 جولائی(نمائندہ اعتبار) پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلبھ روہن کی رہنمائی میں شہریوں کی خدمت کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے سلسلے میں ناندیڑ پولیس نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فون تلاش کرکے انہیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کی مہم کے تحت پولیس نے مجموعی طور پر 471 موبائل فون، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 65 لاکھ 37 ہزار روپے ہے، برآمد کرکے اصل مالکان کو واپس کر دیے۔اس سلسلے میں آج 17 جولائی 2026 کو ضلع کلکٹر آفس، ناندیڑ کے پلاننگ ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ریاستی وزیر برائے ڈیری ڈیولپمنٹ نیز ضلع ناندیڑ کے سرپرست وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں شہریوں میں برآمد شدہ موبائل فون تقسیم کیے گئے۔ناندیڑ ضلع میں کسی شہری کا موبائل گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہونے کے بعد سی ای آئی آر (Central Equipment Identity Register) نظام کے تحت آئی ایم ای آئی نمبر کی بنیاد پر موبائل فون کی تلاش کی مہم مسلسل جاری رکھی جا رہی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر نیلب روہن کی رہنمائی میں ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں، بالخصوص سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ کی خصوصی ٹیم نے سی ای آئی آر پورٹل کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے مختلف اضلاع اور ریاستوں سے یہ موبائل فون برآمد کیے۔تقریب کے اختتام پر سرپرست وزیر اتل ساوے نے ناندیڑ ضلع پولیس کی تکنیکی صلاحیت، جدید طرزِ کار اور عوام دوست خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد مضبوط کرنے والے ایسے اقدامات آئندہ بھی مسلسل جاری رہنے چاہئیں۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلبھ روہن، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سورج گرو، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (بھوکر) ارچنا پاٹل کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر وسنت سپرے، پولیس سب انسپکٹر ماروتی چوہان، آشیش بوراٹے اور سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ کے پولیس اہلکاروں راجیندر سٹی کر، دیپک اوڈھنے، ولاس راٹھوڑ، داوید پڈگے، محمد آصف، کاشیناتھ کارکھیڈے، گیانیشور ینّاوار، دیپک راٹھوڑ، سائی شینڈگے، اویناش ٹھوکے، مہیش بڑگو، خاتون پولیس اہلکار کانچن کاسبے، ریشما پٹھان اور شُبھانگی جادھو نے انجام دی۔ناندیڑ ضلع پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کا موبائل گم ہو جائے یا چوری ہو جائے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائیں اور سی ای آئی آر پورٹل پر مطلوبہ معلومات بھی اپ لوڈ کریں۔ بروقت شکایت درج کرانے سے موبائل فون کی بازیابی کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز ناندیڑ پولیس کی سرکاری ویب سائٹ، فیس بک پیج "Nanded Police” اور سائبر پولیس اسٹیشن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس، ناندیڑ میں دستیاب ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے