कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایک پیڑ ماں کے نام: اقراء بورنار میں شجرکاری مہم کا انعقاد

بورنار:14؍جولائی(نامہ نگار)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں حکومت کی ماحول دوست مہم "ایک پیڑ ماں کے نام” کے تحت شجرکاری پروگرام نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس عارف محمد خان کے ہاتھوں مختلف اقسام کے سایہ دار اور پھلدار پودے لگا کر ماحول کے تحفظ، سرسبزی کے فروغ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات میں بھی پودے تقسیم کیے گئے اور انہیں اپنے گھروں یا اطراف میں ان پودوں کی نگہداشت کرنے کی تلقین کی گئی، تاکہ یہ مہم محض ایک دن کی سرگرمی نہ رہے بلکہ ایک مستقل سماجی اور ماحولیاتی تحریک کی شکل اختیار کرے۔صدر مدرس عارف محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ "درخت زمین کا حسن، ماحول کی پاکیزگی اور آنے والی نسلوں کی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔ ہر طالب علم اگر اپنی والدہ کے نام ایک پودا لگا کر اس کی حفاظت کرے تو یہ ماں کی محبت کا خوبصورت اظہار بھی ہوگا اور وطن کی خدمت بھی۔”اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اسکول کے اساتذہ روشن سر، مظہر سر، جواد سر، فیروز سر، عابد سر، امیر سر اور صادق سر نے بھرپور تعاون کیا۔ اسی طرح غیر تدریسی عملے کے مشتاق بھائی، شبیر بھائی، یوسف بھائی اور آپ کے بھائی نے بھی انتظامات اور شجرکاری کے عمل میں فعال کردار ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہر لگائے گئے پودے کی مستقل دیکھ بھال کی جائے گی تاکہ آنے والے برسوں میں یہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو سرسبز، صاف اور خوشگوار بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر طلبہ میں ماحولیات کے تحفظ، شجرکاری کی اہمیت اور درختوں کی نگہداشت کے حوالے سے شعور بھی بیدار کیا گیا، جسے حاضرین نے ایک مثبت اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے