कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نوری مسجد میں جلسۂ عرسِ امینِ شریعت کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:14؍جولائی (راست) بتاریخ 12 جولائی بروز اتوار نوری مسجد، اشرف نگر، ہنگولی گیٹ، ناندیڑ میں بزمِ فیضِ امینِ شریعت و نوجوانانِ اہلِ سنت اشرف نگر کی جانب سے حضرت سبطین رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان (امینِ شریعت) کے عرسِ پاک کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔بعدِ تلاوت و نعت و منقبت، ناظمِ جلسہ مولانا مفتی عبدالعظیم رضوی نے حضرت امینِ شریعت کی سیرتِ پاک کے چند گوشے سامعین کے روبرو پیش فرمائے۔ اخیر میں مقررِ خصوصی، خلیفۂ حضور امینِ شریعت و جمالِ ملت، حضرت مولانا گلزار احمد نوری صاحب (سجادہ نشین خانقاہِ رضویہ، جوناگڑھ، گجرات) نے نبیرۂ اعلیٰ حضرت و نبیرۂ استادِ زمن، حضرت علامہ سبطین رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان المعروف (امینِ شریعت) کی سیرتِ پاک پر جامع خطاب فرمایا اور بتایا کہ حضرت امینِ شریعت کی پوری زندگی شریعت و سنت کی پاسداری میں گزری اور آپ نے دین و سنیت کی عظیم خدمات انجام دیں۔مولانا عبدالحمید صاحب رضوی، خطیب و امام نوری مسجد، نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مفتی رفیق صاحب برکاتی، مفتی سید احمد علی مصباحی، حافظ عبدالصمد صاحب، حافظ عبدالقادر صاحب، حافظ نورالحق صاحب رضوی، حافظ کامران صاحب و دیگر علما و ائمہ موجود تھے۔پروگرام کے انعقاد میں اہلیانِ محلہ نے خصوصی تعاون فرمایا۔ بالخصوص الحاج جیلانی صاحب رضوی، حاجی رفیق صاحب اپولو موبائل والے، حاجی عبدالقادر رضوی، حاجی انیس سوریہ و دیگر حضرات کا اہم رول رہا۔ کثیر تعداد میں عوام الناس نے اس پروگرام میں شرکت کی۔صلوٰۃ و سلام، دعا و نیازِ پاک کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے