कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی آر میپنگ کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل

پربھنی:6 جون:(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے شہر صدر محمد فیضان قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھر کے تمام افراد کی SIR Mapping جلد از جلد مکمل کروا لیں۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کی میپنگ ابھی تک باقی ہے وہ 9 جون سے پہلے اپنا عمل مکمل کر لیں کیونکہ 10 جون سے SIR Mapping کا عمل لاک ہونے والا ہے۔انہوں نے خاص طور پر ان افراد کو بھی میپنگ کروانے کی تاکید کی جو دوسرے محلوں، شہروں یا دیگر ریاستوں سے آ کر یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزات سے متعلق کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں لوگ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ضروری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔محمد فیضان قادری نے بتایا کہ 9 جون کے بعد سماعت (Hearing) اور دستاویزات کی جانچ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جس سے عوام کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے تمام شہری وقت رہتے اپنی SIR Mapping مکمل کر لیں۔انہوں نے سماج کے باشعور افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے رشتہ داروں، دوستوں، پڑوسیوں اور کام کی جگہوں پر بھی اس سلسلے میں بیداری پیدا کریں تاکہ کوئی بھی فرد اس اہم عمل سے محروم نہ رہ جائے۔خصوصی طور پر وہ خاندان جن کے نام سال 2002 کی ووٹر لسٹ میں درج ہیں یا جن کے پاس پہلے سے ووٹر شناختی کارڈ موجود ہے، وہ بھی اپنے ضروری دستاویزات کی جانچ کروا کر SIR Mapping کا عمل مکمل کر لیں۔
محمد فیضان قادری
شہر صدر، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، پربھنی
رابطہ نمبر: 7038993960

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے