कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

داروہ کے لیے فخر کی بات ، ڈاکٹر اطہر رَوِش خان کا عظیم اقدام

داروہ :20؍مئی (راست) داروہ کے معروف اور قابل فرزند ڈاکٹر اطہر رَوِش خان نے بیرونِ ملک شاندار کریئر اور کروڑوں کی آمدنی کو چھوڑ کر اپنے شہر کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مثالی قدم اٹھایا ہے۔انجینئرنگ میں PhD حاصل کرنے والے ڈاکٹر اطہر رَوِش خان نے چین میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، مگر انہوں نے آرام دہ زندگی کے بجائے اپنے شہر داروہ کی تعلیمی ترقی کو ترجیح دی۔اسی مقصد کے تحت انہوں نے Momentum High School & Junior College کی بنیاد رکھی، تاکہ داروہ اور اطراف کے طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر اطہر رَوِش خان نے کہا:“میں چاہتا ہوں کہ میری تعلیم اور تجربے کا فائدہ ہزاروں بچوں کو ملے۔ اگر ایک رَوِش بیرونِ ملک جا کر کامیاب نہ بھی ہو سکا تو کوئی بات نہیں، میں ایسے سیکڑوں رَوِش تیار کرنا چاہتا ہوں جو دنیا بھر میں کامیابی حاصل کریں اور داروہ کا نام روشن کریں۔”
شہر کے عوام نے ڈاکٹر اطہر رَوِش خان کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے اسے داروہ کی تعلیمی تاریخ کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے