कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد میں عالمگیر ادب کے زیرِ اہتمام شاندار ادبی تقریب، تین کتابوں کا اجرا

ملکاپور :19/ مئی (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر اورنگ آباد کی معروف ادبی تنظیم عالمگیر ادب کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور یادگار ادبی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اردو ادب کے فروغ اور اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی کے جذبے کے تحت تین اہم کتابوں کا رسمِ اجرا عمل میں آیا. اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ یافتگان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں.تقریب کی صدارت سید حسین اختر نے کی. اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ادبی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات نئی نسل میں ادبی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں. اس باوقار نشست میں اورنگ آباد کی ممتاز علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی. مقررین نے اردو ادب کی موجودہ صورتحال، ادبی سرگرمیوں کی اہمیت اور اہلِ قلم کی خدمات پر روشنی ڈالی. تقریب کے دوران کتابوں کے مصنفین کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی ادبی کاوشوں کو خوب سراہا گیا. تقریب کا ماحول علمی و ادبی رنگ میں ڈوبا ہوا تھا اور شرکاء نے اس کامیاب انعقاد پر عالمگیر ادب کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی. اردو ادب کے فروغ کے لیے اس خوبصورت اور بامقصد کاوش کو حلقۂ ادب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے