कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر اردو ہائی اسکول کڑوئی کے ہیڈماسٹر رضوان کاریگر کو “بہترین ہیڈماسٹر ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا

کڑوئی :19؍مئی(نامہ نگار): ضلع رتناگیری کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دیا جانے والا ضلعی سطح کا “بہترین ہیڈماسٹر ایوارڈ 2025” ایجوکیشن سوسائٹی کڑوئی کے زیرِ انتظام مہاراشٹر اردو ہائی اسکول کڑوئی کے پرنسپل محترم رضوان اعجاز نبی کاریگر کو حاصل ہوا۔یہ اعزاز 25 اپریل 2026 کو ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں محترم انا سامنت صاحب، راہول پنڈت صاحب، ایجوکیشن آفیسر مائنگنے صاحب، نیز ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایوب ملا، نائب صدر سنجے چوہان، سیکریٹری مہیش پاٹکر، مدھیامک پتپیڈھی کے چیئرمین ساگر پاٹل، ریاستی بورڈ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر رمیش تروڈیکر، ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کلپیش دلوئی اور خزانچی سنیل دیشمانے سمیت دیگر معززین موجود تھے۔محترم جناب رضوان کاریگر گزشتہ بارہ برسوں سے مہاراشٹر اردو ہائی اسکول کڑوئی میں بطور ہیڈماسٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے دورِ قیادت میں اسکول نے کامیابی کی کئی بلندیاں حاصل کی ہیں، جن میں ان کی نمایاں خدمات شامل ہیں۔ ان کے دور میں “وزیراعلیٰ میری اسکول خوبصورت اسکول” مہم کے تحت اسکول نے ضلعی سطح پر پہلا انعام بھی حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اسکول کو کئی اعزازات ملے ہیں۔رضوان کاریگر ایک بہترین مصنف اور شاعر بھی ہیں۔ ایک مثالی استاد اور ہیڈماسٹر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ان کی انتھک محنت اور شخصیت کو اس اعزاز نے حقیقی معنوں میں مزید حوصلہ دیا ہے۔ اس کامیابی پر رضوان کاریگر کو مختلف حلقوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔ ادارے کے صدر صادق قاضی، نائب صدر ڈاکٹر جُولے اور سکندر جُولے سمیت دیگر معززین نیز مدرسہ ہذا کے سبھی تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی ان کی کامیابی پر دل کھول کر ستائش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے