कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد کی اردو میڈیم خالی اسامیوں کو پوتر پورٹل پر مشتہر کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ: 18؍مئی ( راست) جناب سید معین (سابقہ ریاستی صدر مجلس اتحاد المسلمین )کی ہدایت پر مجلسی کارپوریٹر سمیہ گلفشاء سرحان الکسیری نے آج ضلع کلکٹر دفتر پہنچ کر ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں ضلع پریشد اور نگر پالیکا کے اردو میڈیم اسکولوں میں موجود تمام خالی اسامیوں کو پوتر پورٹل پر مشتہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا کہ پوتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جاتی ہے، لہٰذا ناندیڑ ضلع میں موجود ضلع پریشد اور نگر پالیکا کے اردو میڈیم اسکولوں کی تمام خالی اسامیوں پر اردو میڈیم سے تعلیم یافتہ امیدواروں کو ہی تقرری دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو میڈیم کی جتنی بھی خالی جگہیں اور اسامیاں موجود ہیں، ان سبھی کو فوری طور پر پوتر پورٹل پر مشتہر کیا جائے تاکہ اردو میڈیم امیدواروں کو انصاف مل سکے اور اردو اسکولوں میں تدریسی نظام بہتر انداز میں جاری رہ سکے۔اس موقع پر نمائندہ کارپوریٹر سرہان الکسیری اور سید یونس پرویز بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے