कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

20؍مئی کے میڈیکل اسٹور بند کے دوران مریضوں کو دشواری نہ ہو

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی اپیل

ناندیڑ:18؍مئی ( نمائندہ اعتبار) آل انڈیا کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (AIOCD) کی جانب سے ملک بھر اور ریاست میں غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ فارمیسی کے ذریعے ہونے والی آن لائن ادویات کی فروخت، ای-پورٹل نظام، نیز GSR 817(E) مؤرخہ 28؍اگست 2018 اور کووڈ سے متعلق GSR 220(E) مؤرخہ 26؍مارچ 2020 کے احکامات کو واپس لینے کے مطالبہ پر 20؍مئی کو ایک روزہ ملک گیر بند کا اعلان کیا گیا ہے۔اس پس منظر میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے ناندیڑ شہر سمیت تعلقہ اور دیہی علاقوں کے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی مریض کو ادویات کی دستیابی میں دشواری پیش نہ آئے، اس کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔اسی طرح ضلع پریشد کے ضلع ہیلتھ آفیسر، ضلع سرجن، جنرل اسپتال ناندیڑ، ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت، نیز ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان میڈیکل کالج و اسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ادویات کے ذخیرہ میں مناسب مقدار میں دوائیں دستیاب رکھیں۔بند کے دوران اگر کسی ضرورت مند مریض کو ادویات دستیاب نہ ہوں یا فوری دواؤں کی ضرورت پیش آئے تو وہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ کمشنر (ادویات) اے۔ ٹی۔ راٹھوڑ سے موبائل نمبر 8369027068 پر رابطہ کریں، ایسی اپیل کی گئی ہے۔مزید یہ کہ شہری ضروری ادویات پیشگی خرید کر رکھیں تاکہ ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے، یہ اطلاع بھی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ کمشنر اے۔ ٹی۔ راٹھوڑ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے