कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ تعلقہ سطحی مانسون پیشگی جائزہ اجلاس منعقد

ناندیڑ:11؍مئی ( نمائندہ اعتبار) آئندہ بارش کے موسم کے پیشِ نظر ممکنہ قدرتی آفات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے نیز جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے مقصد سے ناندیڑ تعلقہ سطحی مانسون پیشگی جائزہ اجلاس آج پلاننگ بھون، ضلع کلکٹر آفس ناندیڑ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر سچن کھلال نے کی۔اجلاس میں تحصیلدار سنجے وارکڑ، محکمہ تعمیراتِ عامہ، محکمہ آبپاشی (ایریگیشن)، مہاوترن (ایم ایس ای بی)، محکمہ زراعت، محکمہ دیہی ترقی، گرام سیوک، زرعی معاونین، تعلقہ دار (تلاٹھی)، منڈل آفیسران، پولیس انتظامیہ، ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نیز قدرتی آفات کے انتظام سے متعلق مختلف تعلقہ سطحی محکموں کے آفیسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔اجلاس میں آئندہ مانسون کے دوران ممکنہ موسلادھار بارش، سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں آنے والے پانی، شہری و دیہی علاقوں میں پانی جمع ہونے، بجلی سپلائی منقطع ہونے، خستہ اور خطرناک عمارتوں، سڑکوں اور پلوں کی حالت، نالوں کی گہرائی اور صفائی، درخت گرنے کے واقعات، زرعی فصلوں کے نقصان، شہریوں کے محفوظ انخلاء نیز ہنگامی صورتحال میں فوری راحت و بچاؤ کاموں کے تعلق سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر سچن کھلال نے تمام محکموں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے آفات سے پہلے کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ خصوصاً شہری اور دیہی علاقوں کے حساس مقامات کی فہرست تیار کرکے وہاں فوری احتیاطی اقدامات نافذ کرنے کے احکامات دیئے گئے۔اسی طرح سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے، ندی کنارے کے دیہات، نالوں کے اطراف کی بستیاں، خطرناک عمارتیں اور پانی جمع ہونے والے مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی گئی۔تحصیلدار سنجے وارکڑ نے محکمہ مالگزاری، تلاٹھی، منڈل آفیسران اور دیہی سطح کی مشینری کو چوکنا رہتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنے کنٹرول روم کی معلومات تازہ رکھے اور ضروری افرادی قوت و سازوسامان تیار رکھے۔ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کو شہر کے نالوں، گٹروں اور بارش کے پانی کے نکاس کے راستوں کی فوری صفائی اور مرمت کی ہدایت دی گئی۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کو خطرناک سڑکوں اور پلوں کا معائنہ کرکے ضروری مرمت کرنے جبکہ مہاوترن محکمہ کو بجلی کی تاروں اور برقی کھمبوں کی جانچ کرکے ہنگامی مشینری تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اس موقع پر محکمہ زراعت کو کسانوں کو موسمی صورتحال سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے، ممکنہ فصلی نقصان سے بچاؤ کے اقدامات بتانے نیز دیہی سطح کے ملازمین کو آفات کے وقت شہریوں کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت بھی دی گئی۔ پولیس انتظامیہ کو ٹریفک کنٹرول، راحت و بچاؤ کاموں اور ہنگامی صورتحال میں تال میل برقرار رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے مانسون سے قبل کی گئی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی تمام متعلقہ مشینری کو باہمی رابطہ مزید مضبوط رکھنے اور شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دینے کی اپیل بھی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی۔اس اجلاس کے ذریعے آئندہ بارش کے موسم میں ممکنہ قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کے لیے انتظامیہ مزید مؤثر اقدامات پر زور دے رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے