कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عریشہ فاطمہ کی شاندار کامیابی

پربھنی:9؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )سونیا گاندھی ہائی اسکول، پربھنی کی ہونہار طالبہ عریشہ فاطمہ سید اشفاق نے جماعت دہم کے سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 87 فیصد نمبرات کے ساتھ اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔ اس نمایاں کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عریشہ فاطمہ نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کو دیا۔ انہوں نے نہایت لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھی، جس کا بہترین نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بھی ان کی اس کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عریشہ فاطمہ دیگر طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔اس خوشی کے موقع پر گھر کے تمام افراد نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ والدین نے کہا کہ بیٹی کی یہ کامیابی پورے خاندان کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔ خاندان کے بزرگوں اور رشتہ داروں نے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عریشہ فاطمہ کو آنے والی زندگی میں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور کامرانی عطا فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے