कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین کے جماعت دہم کے نمایاں طلبہ کی کالج میں تہنیتی تقریب

جلگاؤں:9؍مئی ( راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کہ زیر اہتمام اقرا شاہین اردوہائی اسکول ، مہرون، جلگاؤں نے دہم جماعت کے بورڈ امتحان میں 91.80 فیصد نتیجہ حاصل کرکے قابلِ ذکر کامیابی درج کی ہے۔ کالج کے تمام 158 طلبہ امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں، جس سے ادارے کی تعلیمی معیار کی شاندار روایت ایک بار پھر نمایاں ہوئی ہے۔
اس امتحان میں پنجاری رضا ذاکر نے 92 فیصد حاصل کر کے اول مقام،فریحا محمد شاہین شیخ نے 90.60 فیصد سے دوم مقام ، عبدالمقید جاوید شیخ نے 89.20 فیصد سے سوم مقام، شیخ انشرہ جاوید احمد اور شاہ عائشہ عابد نے 88.60 فیصد سے چوتھا مقام جبکہ شیخ محمد زیان فیروز نے87.20 فیصد سے پانچواں مقام حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کیں ۔
اس شاندار کامیابی پر نمایاں طلبہ کی اسکول میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب، سکریٹری اعجاز ملک صاحب ، نائب سکریٹری عبد الرشید شیخ صاحب، پروفیسر ظفر شیخ صاحب ، امین الدین شیخ صاحب عبدالعزیز سالار صاحب، مجید میمن صاحب، غلام نبی باغبان صاحب، ، طارق شیخ صاحب، انیس شیخ صاحب ، آصف شاہ صاحب نیز کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر شیخ ذاکر سر، دہم جماعت کے کلاس ٹیچرز خان عتیق اللہ سر، سید ارتقاز احمد اور ساتھ ساتھ طلبہ کے سرپرست بھی موجود تھے۔
موجود معززین نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے آئندہ تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسکول کی اس شاندار کامیابی پر پورے علاقے میں خوشی اور ستائش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے