कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول، کی ایس ایس سی بورڈ میں نمایاں کامیابی ، مجموعی نتیجہ 93 فیصد

سولاپور :9؍ممئی (سلطان اختر ) سولاپور کے معروف تعلیمی ادارے سوشل اردو ہائی اسکول کا ایس۔ایس۔سی (دسویں جماعت) کا امتحان کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا۔ مجموعی نتیجہ 93% رہا۔امسال اسکول سے کل 340 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے، جن میں سے 318 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں 12 ہونہار طلبا نے 90 فی صد سے زاید نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ امتیازی درجہ میں 67, درجہ اول میں 121 طلبہ, درجہ دوم میں 115 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔ بیجاپورے یلناز سہیل احمد 96 چھیانوے فی صد نمبرات سے اول مقام حاصل کیا ۔ نالوار ایمن عمران 94 چورانوے فی صد, نائیکواڑی محمد فرزان نفیس اختر 93 تیرانوے فی صد نمبرات حاصل کرتے ہوئے بالترتیب دوم و سوم مقام حاصل کیا۔ سوشل مراٹھی ہائی اسکول کا مجموعی نتیجہ 81 فی صد رہا ۔38 طلبا شریک تھے جس میں 31 طلبا نے کامیابی حاصل کی۔اسکول کی اس عظیم کامیابی پر اسکول انتظامیہ، پرنسپل رسول چودھری, نائب صدر مدرس امتیاز شابدی سپروائزر یاسمین شیخ میڈم, رضوان شیخ, سپروائزر الطاف کمٹھے اور تمام اسٹاف ممبران نے کامیاب طلبہ اور ان کے سرپرستوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے