कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاران اُردو ہائی اسکول کی طالبہ سیدہ ہاجرہ تحسین کی شاندار کامیابی

93.20 فیصد نمبرات سے اول پوزیشن حاصل

پربھنی: 9؍مئی (نامہ نگار) فاران اُردو ہائی اسکول، پربھنی کی ہونہار اور ذہین طالبہ سیدہ ہاجرہ تحسین بنت سید عبداللہ صابر نے دسویں بورڈ امتحان میں 93.20 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر نہ صرف اسکول بلکہ پورے علاقے میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔فاران اُردو ہائی اسکول نے امسال دسویں بورڈ امتحان میں مجموعی طور پر 97.33 فیصد شاندار نتیجہ درج کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا۔ اس کامیابی میں سیدہ ہاجرہ تحسین کی غیر معمولی کارکردگی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے سیدہ ہاجرہ تحسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ذمہ داران نے کہا کہ محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔واضح رہے کہ سیدہ ہاجرہ تحسین ‘سید عبداللہ صابر (مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو بسمت )کی دختر ہیں اور مرحوم سید قمر علی صاحب مدرس کی پوتری ہیں، جو پربھنی شہر کی مشہور و معروف علمی شخصیت کے ساتھ ساتھ متقی اور مخلص شخصیت تھی۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو بسمت کے جملہ اسٹاف، عزیز و اقارب اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا دی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرتی رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے