कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں جویریہ نور محمد رضوان کی شاندار کامیابی

ملکاپور :9/ مئی ( محمد احسان سر ) شہر کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت الحاج محمد عثمان نور ماسٹر کی پوتی اور الحاج محمد ابراہیم نور سابق پرنسپل کی نواسی جویریہ نور محمد رضوان نے دسویں جماعت کے امتحان میں 91.20 فیصد نمبرات حاصل کرکے اردو میڈیم میں ملکاپور سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے. جویریہ نور محمد رضوان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ، رشتہ داروں اور شہر کے تعلیمی، سماجی و ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. ان کی اس نمایاں کارکردگی کو نہ صرف خاندان بلکہ محلہ بارہ دری، درسگاہ اردو گرلز ہاںٔی اسکول و جونیئر کالج اور شہر ملکاپور کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جارہا ہے. اس موقع پر اہلِ خانہ نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، مسلسل محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات کی جانب سے جویریہ نور محمد رضوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا. آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت جویریہ نور محمد رضوان کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، عزت، نیکیاں اور علمِ نافع عطا فرمائے اور انہیں قوم و ملت کے لیے باعثِ فخر بنائے۔ ساتھ ہی تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی و کامرانی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے