कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں دو دن کے لیے ییلو الرٹ جاری

بجلی کی گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش کا امکان

ناندیڑ:8؍مئی ( نمائندہ اعتبار) علاقائی محکمۂ موسمیات ممبئی کی جانب سے 8؍مئی 2026ء کو دوپہر 12:24 بجے جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 8 اور 9؍مئی 2026ء کے دو دنوں کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دو دنوں کے دوران ضلع کے چند مقامات پر 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بجلی کی کڑکڑاہٹ اور بادلوں کی گرج کے ساتھ درمیانی نوعیت کی بارش ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس قدرتی آفت کے پیشِ نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ کام کریں:
اگر بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگی اطلاع ہو تو غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔ اگر آپ کھلی جگہ پر موجود ہوں اور قریب میں کوئی محفوظ عمارت نہ ہو تو کسی نشیبی مقام پر بیٹھ جائیں اور اپنا سر گھٹنوں میں رکھیں۔
اگر آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو فوراً گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ گھر کی بالکنی، چھت یا گھر کے باہر کے چبوترے پر کھڑے نہ رہیں۔ اگر آپ گھر میں ہوں اور برقی آلات چل رہے ہوں تو انہیں فوراً بند کردیں۔
تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبوں اور دیگر لوہے کی اشیاء سے دور رہیں۔ اگر آپ پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً پانی سے باہر نکل آئیں۔
یہ کام نہ کریں:
اگر آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔ شاور کے نیچے نہ نہائیں۔ گھر کے نل، پانی کی پائپ لائن یا کسی بھی برقی آلے کو ہاتھ نہ لگائیں۔
بجلی کی گرج اور تیز آندھی کے دوران لوہے کے سہارے کھڑے کیے گئے خیموں یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔ اونچے درخت کے نیچے نہ ٹھہریں اور دھاتی میناروں کے قریب کھڑے نہ ہوں۔
اگر آپ گھر میں ہوں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی گرتے ہوئے نہ دیکھیں کیونکہ یہ بھی باہر کھڑے رہنے جتنا ہی خطرناک ہوسکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے