कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت ہائی اسکول دسویں کا نتیجہ 98 فیصد

اکولہ :8؍مئی (نمائندہ ) حاجی نگر اکوٹ فائل اکولہ میں واقع ملت اردو ہائی اسکول کا امراوتی بورڈ کا دسویں کا نتیجہ 98 فی صدرہا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بورڈ کے امتحان میں 160 طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں سے 156 طلبہ کامیاب ہوئے۔ اسکول کی سطح پر طالبہ رومیسہ راحین فیصل اقبال خان نے 96 فی صد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح لڑکوں میں خزیمہ عریب خان مبشر خان نے 92.60 فی صد، ازوا طاہرین شعیب احمد نے 88.80 صد، منتشا سحر محمد مجیب الحق نے 87.60 جویریہ فاطمہ سید جابر نے 86.00، مہک مہوش شیخ لال محمد 81.00, اریبہ تسنیم شیخ نثار 79.20 ,سعدیہ پروین جبار خان نے 78.20%، زویا فاطمہ شیخ طالب نے 76.20 نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طلباء نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، ملت کے سی ای او سرفراز نواز خان، پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، ان کے کلاس ٹیچرز محمد شکیل، ڈاکٹر رضوان خان، تنویر احمد خان، اور مضامین کے اساتذہ محمد افسر، اشتیاق حسین، یاسمین بانو، نعمان عابد، واسق خان، اور دیگر اساتذہ کو دیا۔ اس موقع پر ملت کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے