कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں انسدادِ تجاوزات مہم تیز: مسلم اکثریتی علاقوں میں بڑی کارروائی

لاٹھی چارج سے کشیدگی، بلا امتیاز ایکشن کا مطالبہ

ناندیڑ: 6؍مئی ( شیخ عمران )شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران مہانگر پالیکا کی کارروائی مزید تیز ہو گئی ہے۔ منیار گلی چوک، دیگلور ناکہ، برکت پورہ اور واگھی روڈ جیسے گنجان مسلم آبادی والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ یہ کارروائی مہانگر پالیکا کے کمشنر کی نگرانی میں اور پولیس کے سخت بندوبست کے ساتھ انجام دی گئی۔کارروائی کے دوران بعض مقامات پر کشیدگی بھی دیکھی گئی، جہاں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ دکانداروں کے پاس زمین سے متعلق دستاویزات موجود تھے، اس کے باوجود ان کی بات سنے بغیر دکانوں کو منہدم کر دیا گیا، جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب، شہر کے کئی حلقوں کی جانب سے اس مہم کو سراہا بھی جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مہانگر پالیکا کمشنر اور ان کی ٹیم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایمانداری سے کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ یہی سختی اور شفافیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی دکھائی جائے۔خصوصاً شیواجی نگر MIDC کے ڈاکٹر لائن علاقے میں موجود مبینہ غیر قانونی عمارتوں کے خلاف اگر اسی طرح کارروائی کی جائے تو نہ صرف قانون کی بالادستی قائم ہوگی بلکہ حکومت کو جرمانے کی صورت میں خاطر خواہ مالی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پورے شہر میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، تاکہ کسی بھی علاقے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے