कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں برسات رحمت کے بجائے زحمت: نشیبی علاقوں میں ہر سال سیلابی بحران، عوام مستقل حل کے منتظر

برسات سے قبل مؤثر انتظامات نہ کیے گئے تو ایک بار پھر شہر کے کئی علاقے سیلابی تباہی کا شکار ہو سکتے ہیں

ناندیڑ:6؍مئی ( شیخ عمران ) ناندیڑ شہر میں ہر سال برسات کا موسم عوام کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن جاتا ہے۔ شہر کے کئی نشیبی علاقے مسلسل سیلابی صورتحال کا شکار رہتے ہیں، مگر افسوس کہ اس سنگین مسئلے کے مستقل حل کے لیے اب تک کوئی مؤثر اور مضبوط لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا۔
شہر کے مختلف علاقے جیسے کھڑکپورہ، سیلاب نگر، دولھے شاہ، رحمان نگر، پنچشیل نگر اور سارہ مسجد بارش کے دنوں میں شدید پانی جمع ہونے اور سیلابی کیفیت کا سامنا کرتے ہیں۔ کئی مقامات پر پانی گھروں کے اندر داخل ہو جاتا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
گزشتہ سال یہ مسئلہ مزید سنگین رخ اختیار کر گیا تھا، جب سیلابی پانی میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں سات سے زائد افراد کی موت اور دو سو سے زیادہ مویشی بہہ جانے کے واقعات بھی سامنے آئے، جس نے انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے۔
مقامی افراد کے مطابق ہر سال برسات سے قبل نالوں اور نالیوں کی صفائی کے دعوے کیے جاتے ہیں، مگر زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ کئی علاقوں میں اب بھی نالے گندگی سے بھرے ہوئے ہیں، جس کے باعث پانی کے نکاس کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے اور معمولی بارش بھی سیلابی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران مقامی نمائندے بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں، لیکن کامیابی کے بعد ان مسائل کی جانب کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کب تک وہ اسی پریشانی کا سامنا کرتے رہیں گے اور کیا انتظامیہ کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہی ہے؟
ماہرین کے مطابق فوری طور پر نالوں کی مکمل صفائی، نشیبی علاقوں میں پانی نکاسی کے مؤثر انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی ناگزیر ہے، جبکہ طویل مدتی بنیادوں پر جدید ڈرینیج سسٹم کی تعمیر اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے بغیر اس مسئلے کا مستقل حل ممکن نہیں۔
ناندیڑ کے عوام اب عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔ اگر برسات سے قبل مؤثر انتظامات نہ کیے گئے تو ایک بار پھر شہر کے کئی علاقے سیلابی تباہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے