कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شرڈ شاہ پور میں کریئر گائیڈنس پروگرام

شاہین اکیڈمی ناندیڑ کے کریئر کونسلرز کی شرکت

شرڈ شاہ پور :5؍مئی ( نامہ نگار) ضلع پریشد پرائمری اور ہائی اسکول مینجمنٹ کمیٹی شرڈ شاہ پور اور شاہین اکیڈمی ناندیڑ کے اشتراک سے جماعت ہشتم تا دہم طلبہ کے لیے کریئر گائیڈنس اور کونسلنگ پروگرام لیا گیا جس میں سرپرست اور طلبہ نے شرکت کی۔ دسویں جماعت کے بعد اپنے کریئر کو کس طرح چُنے، میڈیکل، انجینئرنگ، مسابقتی امتحانات، شعبہ کامرس،شعبہ آرٹس وغیرہ میں اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے حساب سے کیا بہتر ہو سکتا ہے اس سلسلے میں تفصیلا رہنمائی کی گئی۔اس پروگرام میں کونسلنگ کے لیے شاہین اکیڈمی ناندیڑ کی جانب سے محترم ارشاد احمد بشارت سر،محمد عمادالدین سر ، منور حسینی سر نے طلبہ کے رہنمائی کی اور شاہین اکیڈمی کا تعارف پیش کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شیخ آصف سر، شیخ شکیل سیٹھ اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے تعاون کیا۔سابقہ اُپ سرپنچ سید قطب سر نے اظہار تشکر فرمایا اور نظامت شیخ غلام جاوید نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے