कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ممبئی میں’’پرائیڈ آف ایکسیلنس ایوارڈز 2026 ‘‘تقریب

کلیم شیخ کو باوقار اعزاز سے نوازا گیا

ملکاپور :1/مئی(محمد احسان سر ) موصولہ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں جے پی ٹی پی کے زیر اہتمام منعقدہ "پرائیڈ آف ایکسیلنس ایوارڈز 2026 ، سیزن 4” کی باوقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا. اس پروقار تقریب میں ضلع بلڈھانہ سے تعلق رکھنے والے سماجی خدمتگار کلیم شیخ ملکاپور کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں "پرائیڈ آف ایکسیلنس ایوارڈ 2026” سے سرفراز کیا گیا. تقریب کا انعقاد 21 اپریل 2026 کو جے پی ٹی پروڈکشن کے زیر اہتمام کیا گیا، جس کے منتظم ٹی ایس جدیجہ تھے. اس موقع پر بالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات سریندر ٹھاکر، ابھیانش کمار سمیت دیگر معزز مہمانانِ خصوصی طور سے شریک ہوئے. ممبئی پولیس کے اے سی پی سنجے پاٹل کے ہاتھوں کلیم شیخ کو یہ اعزاز پیش کیا گیا، جس پر آڈیٹوریم تالیوں سے گونج اٹھا. کلیم شیخ گزشتہ کئی برسوں سے معذور افراد کی فلاح و بہبود و دیگر سوشل فلاحی خدمات کے لیے سرگرم عمل ہے،. انہوں نے اپنی محنت، لگن اور استقامت کے ذریعے نہ صرف ضلع بلڈھانہ بلکہ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں معذور افراد کے حقوق اور ان کی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے. گلیوں ، سڑکوں سے لے کر دہلی تک ان کی مسلسل جدوجہد نے سماج میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے. ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس باوقار پلیٹ فارم پر اعزاز سے نوازا گیا، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ مستقبل میں مزید سماجی خدمات انجام دینے کا جذبہ بھی بڑھے گا اور سماج کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگا یہ اعزاز کلیم شیخ کے لیے فخر کی علامت بن گیا ہے اور ان کے حلقہ احباب و علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی جارہی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے