कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ : کلکٹر آفس میں سیوا حق دن منایا گیا

آن لائن خدمات مؤثر بنانے کی ہدایت

ناندیڑ: 28؍اپریل (نمائندہ اعتبار) ضلع کلکٹر دفتر میںمہاراشٹر رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2015کے تحت ’’سیوا حق دن‘‘ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کو شفاف، تیز رفتار اور مقررہ وقت میں سرکاری خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔ ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ’’آپلے سرکار‘‘ پورٹل کے ذریعے آن لائن خدمات مؤثر انداز میں فراہم کرنے اور نوٹیفائیڈ خدمات وقت پر دینے کی ہدایت دی۔یہ پروگرام آنجہانی ڈاکٹر شنکر راؤ چوہان پلاننگ بھون میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ضلع کلکٹر ڈاکٹر رتن دیپ گائیکواڑ، ڈپٹی کلکٹر اجئے شندے، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر دتاتریہ گیری، ضلع سپلائی آفیسر جگدیش باردےواڑ، میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر گریش کدم، تحصیلدار وکاس بیرادر، اوشا اججپوار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ شہریوں کو مقررہ مدت میں شفاف اور تیز خدمات فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کے تمام سیٹو سہولت مراکز اور ’’آپلے سرکار‘‘ سروس سینٹر مکمل صلاحیت کے ساتھ فعال رکھے جائیں۔ جہاں خدمات کی فراہمی میں کوتاہی ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر بہترین خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین جیسے بلونت مَسکے، سنتوش جگنے، نائب تحصیلدار راجیش پاٹھک، نندکشور بھوسیکر، گرام پنچایت آفیسر روی کشیرساگر، دتہ کرپے، گوپال ٹوکلے، راج ٹوٹاوار اور محترمہ ایس بی شریمنوار کو ضلع کلکٹر کے ہاتھوں تعریفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر افسران و ملازمین نے سیوا حق قانون پر سختی سے عمل کرنے کا عہد کیا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر آفس، پولیس انتظامیہ، ضلع پریشد، لینڈ ریکارڈ، زراعت، اسکل ڈیولپمنٹ اور آبپاشی سمیت مختلف محکموں کے افسران و ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے