कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعطیلات۔بہترین تربیت کا موثر موقع

از قلم۔ نوشین جہاں محمد اسد اللہ
ایکتا اردو پرائمری اسکول اردھاپورضلع ناندیڑ

چھٹیوں کی آمد کا انتظار اساتذہ، والدین اور سب سے زیادہ طالب علموں کے لیے باعث مسّرت ہوتا ہے بچوں کے نقطہ نظر سے تعطیلات سے قبل دیے گئے امتحانات کسی جنگ عظیم لڑنے سے کم نہیں ہوتے لیکن بچوں کے فن وہ انجوائمنٹ کو مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ تعطیلات میں انہیں اپنے مطالعے و تجربات کو بڑھانے کے لیے ترقی اور استراحت کے اہم لمحے فراہم کرنا چاہیے جو ان کے تعلیمی سفر کو مزید موثر بنا سکے۔ اس ضمن میں کچھ عملی نکات دیے گئے ہیں۔
٭ سب سے پہلے بچوں کے نظام الاوقات کا تعین کریں چھٹیوں میں عموماً بچے دیر رات تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے اُٹھنے کا معمول بنا لیتے ہیں جو سراسر نامناسب اور خلافِ فطرت ہے اس عادت کو بدلنے کی حتیً کوشش کریں اور ساتھ ساتھ بچوں کو بتائیں کہ کوئی بھی کیا گیا کام باقاعدہ اور منصوبہ بند ہو تو اس میں کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے۔
٭ آج کے مصروف دور میں فرصت کے لمحات بہت ہی مشکل سے میسّر ہوتے ہیں انہیں غنیمت جان کر اہل خانہ دیگر مصروفیات کو ملتوی کر کے زیادہ سے زیادہ وقت مل جل کر اپنے بچوں کے ساتھ اکٹھے گزاریں۔بچوں کے ساتھ اکٹھے ناشتہ کریں،گپ شپ کریں، گھر میں جو چھوٹے موٹے کام ہوتے ہیں ان میں بچوں کے مشورے طلب کریں تاکہ انہیں بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو جس سے باہمی محبت میں اضافہ ہوگا۔
٭ کبھی کبھار بچوں کے ساتھ ان کی ذہنی سطح کے لحاظ سے کھیل میں شریک ہونا ان کی باتوں میں دلچسپی لینا اور اپنے بچوں سے کھیل میں مقابلہ آرائی کرنا ضروری ہوتا ہے کبھی جیت کبھی ہار دونوں کیفیات سے بچوں کی کھیل ہی کھیل میں جذباتی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے روّیوں کی رہنمائی ہوگی۔
٭ بہت سارے گھروں میں دیکھا گیا ہے کہ گھر کے افراد سوشل میڈیا سے بہت زیادہ جڑے رہتے ہیں جن کے مضر نتائج بچوں پر اثر کر رہے ہیں کیونکہ والدین سے بچے بہت کچھ سیکھتے ہیں اسی لیے سوشل میڈیا کو دور رکھتے ہوئے وہی وقت بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اور ان کے مشاغل کو بڑھاوا دینے میں عمل میں لائیں۔ بچوں کو ان کی عمر اور ذوق کے لحاظ سے نیا کام سکھانے کی کوشش کریں جیسے کاغذ کے کھلونے بنوانا، ڈرائنگ،پینٹنگ،فن و آرٹ، باغبانی کے کام وغیرہ۔ اس کے علاوہ بازار سے بڑوں کے ساتھ سامان لے آنا جیسے کام بھی ایک فن ہے اور بچے تب یہ کریں گے جب آپ انہیں اس طرح کے مواقع فراہم کریں گے۔
٭ آج کے بچے کل کے قائد ہیں بچوں کو دین سے جوڑنے کیا مواقع دیں ”جو پانچ وقت کی نماز پڑھے گا انہیں انعام دیا جائے گا“ اس طرح سے دینی تربیت کی جانی چاہیے بچوں کو روزانہ ایک حدیث یا قران شریف کی چھوٹی آ یت یا کوئی سورۃ یا پھر آپ ہی کوئی واقعہ یا حکایت انہیں سنائیں تاکہ بچے نبیوں اورصحابہ ا کرام سے واقف ہو۔
٭ گھر پر بچوں کے دوستوں کو بلائیں انھیں عزّت اور توجہ دیں تاکہ وہ آپ پر اعتماد کرے۔ بچوں کے دوستوں کے گھر والوں سے واقفت اور بہترین تعلقات رکھے تاکہ ان کے گھر کے ماحول سے آپ مطمئن ہو سکیں۔ اپنے خاندان، حلقہ احباب، رشتہ داروں کے ساتھ مل کر پکنک پر جائیں جہاں حقوق العباد کی اہمیت اُجاگر ہو سکے اور اسلامی تہذیب و آداب سے واقف ہو سکے۔
یاد رکھیں بچوں کو بنا بوجھ کے ہنستے کھیلتے کی گئی تربیت مستقبل میں والدین کے لیے باعث ِ فخر اور بچوں کو روشن قوم کامعمار بنا سکتی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے