कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول، سولاپور کے طلبہ کی اولمپیاڈ امتحان میں نمایاں کامیابی

سولاپور :24؍اپریل(نامہ نگار):شہر کے معروف تعلیمی ادارے سوشل اردو ہائی اسکول، سولاپور کے طلبہ نے اولمپیاڈ مقابلہ جاتی امتحان کے پہلے راونڈ میں اپنی ذہانت کا لوہا منواتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی سے اسکول اور شہر کا نام روشن ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق، اس انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ ممبئی امتحان میں جماعت پنجم سے نہم کے کل 115 طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی تھی۔ طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی بہتر رہنمائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 طلبہ نے تمغے (Medals) حاصل کیے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ 9 طلبہ نے گولڈ میڈل (Gold Medal) حاصل کیا۔9 طلبہ نے سلور میڈل (Silver Medal) حاصل کیا۔ 6 طلبہ نے برونز میڈل (Bronze Medal) اپنے نام کیا۔طلبہ کی اس غیر معمولی کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس جناب رسول چودھری، نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزر محترمہ یاسمین شیخ، CEO جناب رضوان شیخ، جناب الطاف حسین کمٹھے اور کنوینر جنید شیخ سمیت تمام تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس امتحان کے لیے طلبہ کو جنید شیخ, سلطان اختر، شعیب اٹھکور، شاہ رخ مہاڑی، سید ظہیر الدین، پٹیل عبدالرزاق اور حاجی ملنگ شیخ نے خصوصی رہنمائی فراہم کی تھی۔ والدین اور شہر کے تعلیمی حلقوں نے اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ اور طلبہ کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے