कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد کے استاد شاعر شاہ حسین نہری کا سانحہ ارتحال

اورنگ آباد : 23 ؍ا پریل(نامہ نگار) اردو زبان و ادب کے استاد شاعر، ادیب اور موظف پر وفسر سید شاہ حسین نہری کا آج بروز جمعرات 23 اپریل 2026ء کو 85 سال کی عمر میں اورنگ آباد میں انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر 2 بجے بمقام جامع مسجد بڈی لین ، میں ادا کی گئی۔ تدفین بمقام نورانی مسجد سے متصل بھڑکل گیٹ سے قریب قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم شاہ حسین نہری 12 فروری 1941 ء کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے معین العلوم ہائی اسکول اورنگ آباد میں مدرس کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد آرٹس ، سائنس و کامرس کالج بیر میں اردو لکچرر کے عہدہ پر خدمات انجام دیں ۔ انھوں نے اردو زبان وادب کی ترقی و ترویج کے لئے متعدد ادبی تنظیمیں قائم کی تھیں ، کئی ادبی پروگرام بھی منعقد کئے تھے۔ پیڑ میں انجمن ترقی اردو کی شاخ قائم کی تھی اور وہ اس کے معتمد ر ہے تھے۔ شاہ حسن نہری معروف، کہنہ مشق شاعر تھے جن کے آگے نئے شعراء اور ادیب زانوے ادب تلمذ کیا کرتے تھے۔ وہ علم عروض کے ماہر تھے، ان کے شعری مجموعوں میں شب آہنگ ( غزلیں و نظمیں)، شب تاب (غزلیں)، رباعیات شاہ، سامان تسکین ( حمد، نعت وغیرہ) ربیعہ، دیوان رباعیات شاہ شامل ہیں۔ نثری کتاب عروض، منتخب بحریں اور تقطیع طلباء کے لئے لکھی تھی۔ ان کے علاوہ اُنہوں نے انشایئے، ادبی و تنقیدی مضامین لکھے۔ ادارہ ’’ اعتبار نیوز‘‘ رب العالمین سے دعاء گو ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، اپنے قرب و جوار میں جگہ دے، لواحقین کو دائمی صبر و تحمل عطاء کرے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے