कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شرعی رقیہ سے صحت کی حفاظت، قسط نمبر 5

مصنف: شیخ جاسم حسین العبیدلی
ترجمہ: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

شرعی رقیہ صحت کی حفاظت تندرستی ، شیطانی اثرات سے حفاظت اور حسد جلن نظر کا لگنا اور جادوئی اثرات سے نجات دلاتا ہے-
شرعی تعویذ، اور نبوی دعائیہ کلمات کسی مسلمان کی حفاظت کے لئے مضبوط قلعہ کا کام کرتے ہیں- اور تمام مخلوقات
وجنات، زمینی حشرات ، نظر کے لگنے اور جادو سے حفاظت کا کام کرتے ہیں- اس سلسلہ میں حدیثیں کثرت سے ملتی ہیں:
حضرت عبد اللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک رات بارش اور سخت اندھیرے میں ہم گھوم رہے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو ڈھونڈ رہے تھے
کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں- ہماری ان سے ملاقات ہو گئی تو پوچھا کیا تم لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ میں نے جواب نہیں دیا- پھر فرمایا کچھ تو کہو- میں نے عرض کیا ائے اللہ کے رسول کیا کہوں؟ فرمایا:کہو قل ھو اللہ أحد اور دونوں معوذتین ( سورہ فلق اور سورہ ناس ) جب جب شام ہو جائے اور صبح کے وقت، تین تین دفعہ پڑھو۔ یہ تمھارے لیئے ہر بری چیز سے بچانے کے لیے کافی ہے- ( ابو داوود حدیث نمبر 5082) علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی کتاب صحیح الترغیب و الترھیب میں اسے صحیح حدیث کہا ہے نمبر 649
2-حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں ھمارے پاس سوکھی کھجوریں رکھنے کی ایک جگہ تھی- اس میں کھجوریں رکھی ہوئی تھیں- اور میں اس جگہ کی نگرانی اور صاف صفائی کرتا تھا- مجھے کھجوریں کم ہوتی ہوئی محسوس ہونے لگیں تو مزید نگرانی شروع کر دی- مجھے کوئی جانور محسوس ہوا جو نابالغ لڑکے کی طرح لگتا تھا- کہتے ہیں میں نے اسے سلام کیا اس نے سلام کا جواب دیا- میں نے پوچھا تم کون ہو
جن ہو یا انسان؟ اس نے کہا جن- میں نے کہا اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دو- اس نے اپنا ہاتھ دیا تو وہ ایسا تھا جیسے کتے کا ہاتھ یا اس کے بال اور بولا جنوں کی پیدائش ایسی ہی ہے- پھر اس نے کہا تمام جنوں کو معلوم ہے کہ مجھ سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں ہے- میں نے اس سے کہا یہ تم جو کر رہے ہو کیوں کر رہے ہو- اس نے کہا ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تم صدقہ کرنا پسند کرتے ہو تو ہم نے چاہا کی تمہارے کھانے میں سے کچھ حصہ لے لیں- پہر میں نے اس جن سے کہا کس بات کے ذریعہ تم سے نجات مل سکتی ہے- اس نے کہا آیت الکرسی کے ذریعہ-
حضرت أبی بن کعب نے جاکر نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو سارا واقعہ سنایا- آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:اس خبیث نے سچ کہا-(نسائی باب عمل الیوم و اللیلة نمبر 960, بحوالہ علامہ البانی رحمہ اللہ صحت حدیث نمبر 3245)-
3- حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ( (صلی اللہ علیہ و سلم) کل رات مجھے بچھو نے کاٹ لیا- آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اگر تم رات میں (اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق) میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کے ذریعہ ساری مخلوقات کے شر سے پناہ ونجات چاھتا ہوں، تو وہ تمہیں تکلیف نہ پہونچاتا ( مسلم شریف حدیث نمبر 2709-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے