कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفرہاد ویلفر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے شعری محفل کا انعقاد

اورنگ آباد:22؍اپریل ( افراء تسکین ) ۲۱ اپریل بروز منگل کو الفرہاد ویلفر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ایک پروقار استقبالیہ نشست منعقد کی گئی۔ اس نشست کا مقصد ۱۲ اپریل ۲۰۲۶ کو منعقد ہونے والے مشاعرہ بعنوان "جشنِ عید و ادب” کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے اراکین کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔اس موقع پر مشاعرہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اراکین کو سرٹیفکیٹ دے کر ان کا شکریہ ادا کیا گیا، شعراء اور مہمانانِ اعزازی کو بھی عزت و احترام کے ساتھ مومنٹو پیش کیے گئے۔تقریب میں مہمانِ خصوصی جناب شہاب افسر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الفرہاد ویلفر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے لیے مفید مشورے پیش کیے۔ اس کے بعد محترم خالد سیف الدین صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا اور نوجوانوں کو شاعری سیکھنے اور علم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سوسائٹی کے صدر شیخ واجد علی اور جوائنٹ سیکریٹری شیخ ثمرین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر ہندوستان اخبار کے مدیر جناب ارباز انصاری نے بھی شرکت کی، جنہیں شیخ واجد علی کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے.تقریب کے اختتام پر ایک خوبصورت شعری نشست کا آغاز کیا گیا، جس میں احمد اورنگ آبادی، فیضان عظیم، عزیر محب، زورین صدف، حذیف اشرف، مبشر قمر، سمیر صادق، شفیق اورنگ آبادی اور آخر میں صدرِ محفل جناب سلیم محی الدین صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس محفل میں نظامت کے فرائض جناب احمد اورنگ آبادی نے بخوبی انجام دیے۔آخر میں زورین صدف نے شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے اس نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے