कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حج کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل محسن میمن کی جانب سے شاندار دعوتِ طَعام

ملکاپور: 22 / اپریل (محمد احسان سر ) شہر ملکاپور کے معروف تاجر اور میمن برادری کی نمایاں شخصیت، ملن کلاتھ اسٹور کے مالک محسن میمن نے اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل اپنے دولت کدہ پر ایک پُروقار اور پرتکلف دعوتِ طَعام کا اہتمام کیا. یہ تقریب بدھ، 22 اپریل کو دن 12 بجے منعقد ہوئی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مقامی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.تقریب میں مہمانوں نے عازمینِ حج کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے مقدس سفر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر آکولہ سے تشریف لانے والے حاجی عابد بھائی میمن سمیت صحافی محمد احسان سر، قادر خان سکندر خان، جاوید منصور میمن، رحیم اشرف خان، حارث صدیق سپڑو، محمد عتیق، مشیر خان سر، نوید سر، پراپرٹی بروکر شیخ یونس ، عثمان بھائی، فرحان کے علاوہ جنید شہزادے اکبر، محمد رفیق میمن، آصف میمن، محمد مصطفیٰ، سلمان رفیق خان اور دیگر معزز شخصیات شریک رہیں. تقریب کے اختتام پر محسن میمن، امین میمن، انیس میمن اور ان کے اہلِ خانہ نے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی. اس موقع پر خوشی اور عقیدت کا ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں ہر جانب عازمینِ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے