कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

طلبہ کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی؛ نئی آبادی اردو اسکول کا قابلِ فخر لمحہ

اردھاپور :21؍اپریل (راست) ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول، نئی آبادی (اردھاپور) کے طلبہ نے “آؤ دنیا رنگین بنائیں” کے عنوان سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی رنگوتسو امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ اس باوقار مقابلے میں اسکول کے کل 18 طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اعزازات اپنے نام کیے، جو ایک قابلِ رشک اور حوصلہ افزا کامیابی ہے۔اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں اسکول میں ایک پروقار اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کامیاب طلبہ کو اسناد اور یادگاری تحائف پیش کر کے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ بھی مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور بڑے پلیٹ فارمز پر اپنی پہچان بنا سکیں۔اس کامیابی کے پس منظر میں اساتذہ کی مسلسل محنت، خلوص اور مؤثر رہنمائی کا نمایاں کردار رہا ہے۔ بالخصوص شیخ موسیٰ سر کی مخلصانہ رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔ اسی طرح ہیڈمسٹریس شیخ شہانہ کوثر اور فرزانہ میڈم نے طلبہ پر انفرادی توجہ دیتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر شیخ شکیل، نائب صدر خان میڈم، شیخ رئیس جانی اور دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے طلبہ کی اس کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ خان میڈم کے فرزند فتحان خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام حاصل کیا، جو اسکول کے لیے ایک اور باعثِ فخر لمحہ ثابت ہوا۔ ساتھ ہی دیگر طلبہ و طالبات کو بھی ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے